اسلام آباد سے ماہرین کی ٹیم تحصیل کوہ سلیمان  پہنچ گئی‘ اراضی کی پیمائش‘ اہم معاملات کا جائزہ

  اسلام آباد سے ماہرین کی ٹیم تحصیل کوہ سلیمان  پہنچ گئی‘ اراضی کی پیمائش‘ ...

  

 ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب(بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)

 سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان ڈیرہ غازی خان میں ملکی تاریخ میں پہلی بار کار وسیع پیمانے پر بندوبست آپریشن کیا جارہا ہے جس میں ڈرون,جی  آئی ایس اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کا آزمائشی بنیاد پر  استعمال کیا جا رہا ہے اسلام آباد سے ماہرین کی ٹیم بھی تحصیل کوہ سلیمان پہنچ گئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمدحسن راجہ نے ماہرین کی ٹیم کو تحصیل کوہ سلیمان کے سیٹلمنٹ آپریشن کے بارے میں آگاہی دیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ  تحصیل کوہ سلیمان میں میں اراضی کی پیمائش اور دیگر معاملات کے لئے بندوبست کیا جا رہا ہے جسے جلد مکمل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔اسلام آباد کی ٹیم نے موضع بیروت،منگروٹھہ  کی فضائی تصاویری ریکارڈ مرتب کیا۔ریونیو سٹاف کو ضروری ہدایات اور رہنمائی بھی دی گئی۔

جائزہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -