اپاٹمنٹس منصوبے پر تیز ی سے عملدرآمد کیلئے ڈائریکٹوریٹ قائم
لاہور(اپنے نمائندے سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے پرفاسٹ ٹریک پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے خصوصی ڈائریکٹوریٹ قائم کردیا ہے۔ اس مقصد کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ 12کے نام سے علیحدہ شعبہ قائم کر دیا گیا ہے جو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اربن پلاننگ) کے انتظامی کنٹرول میں قائم کر ے گا۔نیا ڈائریکٹوریٹ اپارٹمنٹس کی سیلز، مارکیٹنگ اور اسٹیٹ مینجمنٹ کا ذمہ دار ہو گا۔
اس ڈائریکٹوریٹ میں گریڈ 19کا ایک ڈائریکٹر‘ گریڈ 18کا ایک ڈپٹی ڈائریکٹر‘گریڈ17کے دواسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ضرورت کے مطابق دیگر عملہ کلر ک‘ڈیٹا انٹری آپریٹر اورڈرائیور وغیرہ تعینات کئے جائیں گے۔