کرپٹ اپوزیشن کو بے بنیاد تنقید زیب نہیں دیتی،عائشہ خالد

 کرپٹ اپوزیشن کو بے بنیاد تنقید زیب نہیں دیتی،عائشہ خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف شمالی لاہوروومن ونگ کی صدر عائشہ خالد اور سیکرٹری اطلاعات عطیہ سعد نے کہاہے کہ کرپٹ اپوزیشن کو حکومت پر بے بنیاد تنقید زیب نہیں دیتی، کرپٹ ٹولے کا یوم حساب شروع ہو چکا ہے، لانگ مارچ شارٹ مارچ ثابت ہوگا اور کرپٹ اپوزیشن کو اپنی سیاسی اوقات کا بھی اندازہ ہو جا ئے گا، جلسے جلوس اپوزیشن کے بس کی بات نہیں، تحریک انصا ف نے تاریخ میں سب سے بڑے جلسے کئے۔

 جس کا اپوزیشن ریکارڈ نہیں توڑ سکی، 2023 ء  تک ملک کے وزیراعظم عمران خان ہی رہیں گے، اپوزیشن صبر کرے۔