ڈیرہ: 7 روزہ میلہ مویشیاں شروع‘ معیاری  تفریح کی فراہمی اولین ترجیح‘ حنیف پتافی

ڈیرہ: 7 روزہ میلہ مویشیاں شروع‘ معیاری  تفریح کی فراہمی اولین ترجیح‘ حنیف ...

  

 ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب  (بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)

سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر  ڈیرہ غازی خان کے عوام کیلئے معیاری تفریح کا اقدام کیا گیا ہیڈیرہ غازی خان میں سات روزہ میلہ مویشیاں کا آغاز کردیا گیامشیر وزیراعلی پنجاب  محمد حنیف پتافی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک اور ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز نے میلہ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد یونس کھتران نے مہمانوں کا استقبال کیا اور میلہ کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر  کبوتر  فضا میں آزاد کرکے میلہ مویشیاں کا آغاز کیا گیا افتتاحی تقریب میں روائتی رقص، بلوچ تلوار رقص  گھوڑا ڈانس سمیت رنگا رنگ پروگرام ترتیب دئیے گئے۔میلہ مویشیاں کی افتتاحی تقریب میں مہمانوں کی روائتی دستار بندی بھی کی گئی۔  سخی سرور روڈ پر میلہ مویشیاں 28 فروری تک جاری رہے گا  جس میں نیزہ بازی،لکی ایرانی سرکس،سپورٹس،خوبصورت مویشیوں کی نمائش،دودھ مقابلہ،دنگل،پنجہ ازمائی،رسہ کشی،گھڑ دوڑ،کشتی،والی بال،میوزیکل نائٹ اور دیگر رنگا رنگ  پروگرامز منعقد ہوں گے۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھٹن کے اس ماحول میں معیاری تفریح عوام کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی۔میلہ سے مویشیوں کی اعلی نسل کے بارے میں بھی آگاہی ہوگی۔

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -