گوادر بندرگاہ قدرت کا پاکستان کیلئے عظیم تحفہ ہے،شیخ شبیر 

گوادر بندرگاہ قدرت کا پاکستان کیلئے عظیم تحفہ ہے،شیخ شبیر 

  

   لاہور (سٹی رپورٹر) گوادر بندرگاہ قدرت کا پاکستان کیلئے عظیم تحفہ ہے۔ بحرانوں مسائل مشکلات افراط زر تعلیم صحت روزگار کی دلدل میں جکڑی ہوئی معیشت کیلئے گوادر پورٹ روشنی خوشحالی ترقی کا مظہر ثابت ہوگی۔ حکومت پاکستان دنیا میں قدرتی وسائل اور زمینی ساحلی آبی جغرافیائی خدوخال سے مالا مال گوادر پورٹ پر کام کی رفتار تیز ترین بنائے۔ یہ شاہکار منصوبہ خطے کی تقدیر بدل دے گا۔ ان خیالا ت کا اظہارپاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر شیخ شبیر نے ایک بیان میں کیا

 ہے کہ پاکستان کے معروضی حالات نظام طلب و رسد ذرائع ترسیل کاروباری سازگار حالات گوادر پورٹ کی کامیابی کیلئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ حکومت ملکی معاشی حکمت عملی میں گوادر پورٹ پر سٹریٹجیک فیصلے کرتے وقت بزنس سیکٹر کی رائے اور مشاورت بھی یقینی بنائے۔ بزنس کمیونٹی سٹیک ہولڈر کی حیثیت رکھتی ہے ملکی معاشی ترقی میں اس کا کلیدی کردار ہے۔ حکومت گوادر پورٹ پراجیکٹ کو ترجیحی اور برق رفتاری پر مبنی حکمت عملی اپناتے ہوئے مکمل بناکر ملکی ترقی و خوشحالی کی بنیاد رکھے۔ حکومت پاکستان کے معاشرتی اور معاشی حالات کو گوادر بندرگاہ کے ثمرات سے حقیقی معنوں میں مستفید ہونے کیلئے موثر اور سازگار بنائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -