کوٹ ادو: تھل برانچ میں شگاف‘ تحقیقات  کے بعد سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ذمہ دار  قرار‘ مقدمہ درج‘ کارروائی تیز کرنیکا فیصلہ

کوٹ ادو: تھل برانچ میں شگاف‘ تحقیقات  کے بعد سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ذمہ ...

  

 کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) تھل برانچ میں شگاف کے معاملے پر تحقیقات (بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)

میں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ذمہ دارقرار دید گئی‘ ایس ڈی او انہار کی مدعیت میں نہر کو کٹ لگانے اور سرکاری پانی چوری کرنے کے الزام میں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی چک نمبر 527 ٹی ڈی اے سے گزرنے والی ایک ہزار کیوسک والی نہر تھل برانچ میں 4روزقبل ایک سو فٹ چوڑا شگاف پڑگیاتھا،جس کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی  لاکھوں روپے کی فصلیں زیر آگئی تھیں جبکہ ایک ہزار گھرانوں پر مشتمل آبادی میں بھی پانی داخل ہوگیاتھا مقامی افراد نے یہ بھی الزام عائد کیا تھاکہ بااثرسیاسی افراد کی جانب سے محکمہ انہار کے عملے کی ملی بھگت سے نہر تھل برانچ سے پانی چوری کیا جاتا ہے جہاں جگہ جگہ غیر قانونی موگے لگے ہوئے ہیں جس کے باعث نہر کے کنارے کمزور ہوگئے تھے، اس موقع پر اہل علاقہ نیمحکمہ انہار کے خلاف احتجاج بھی کیاتھا،اہل علاقہ کے احتجاج پر ایس پی وانہار احمدپورسیال محمد اختر نے سب انجینئر اور دیگر ٹیم کے ہمراہ مذکورہشگاف کو پر کرنے کے بعد مقامی ضلعدار محمد راشد اور پٹواری انہار مشتاق احمد پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم بنائی تھی، جنہوں نے تحقیقات عمل میں لاکر سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹ ادو ملک شاہد حسین برار کو نہر میں کٹ لگا کر ناجائز آب پاشی کرنے پر اور ناجائز پائپ لگانے کا ذمہ دار قرار دیا تھا جس میں انہوں نے تین لاکھ 80 ہزار 575 روپے کا محکمہ انہار کا نقصان بھی لکھا ہے، پولیس کوٹ ادو  نے  ڈویژنل کینال آفیسر احمدپورسیال محمد اختر کی مدعیت میں سابق چیئرمین ملک شاہد حسین برار کے خلاف مقدمہ نمبر 133/21زیر دفعہ دی کنیال اینڈ ڈرینج ایمپائنڈنٹ ایکٹ دفعہ 2016/73/70/1/2/3/4کے تحت درج کرلیا گیاہے۔

شگاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -