سیریز ”گردش دوراں“کی ریکارڈنگ کا آغاز جلدہوگا،لائبہ

 سیریز ”گردش دوراں“کی ریکارڈنگ کا آغاز جلدہوگا،لائبہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف کوریو گرافر لائبہ علینے کہا ہے کہ میرے پروڈکشن ہاؤس کی ویب سیریز ”گردش دوراں“کی ریکارڈنگ کا آغاز جلد ہوجائے گا۔اس کے علاوہ میرے یوٹیوب چینل پر پرستاروں کو مزید اعلیٰ اور معیاری پروگرام دیکھنے کو ملیں گے۔”گردش دوراں“میں میرے چاہنے والے مجھے بھی اداکاری کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے جو لوگ کام سے بے ایمانی کرتے ہیں وہ کبھی کامیابی حاصل نہیں کرتے ناکامی ان کا مقدر ٹھہرتی ہے

۔لائبہ علی کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں دوسروں کی کامیابی پر حسد کرنا اور اپنی اصلاح کی بجائے تنقید کی روایت عام ہو چکی ہے۔

،انڈسٹری سے وابستہ شاید ہی ایسا کوئی شخص ہوگا جو اس کی بہتری کے لئے سوچ بچا ر نہ کرتا ہو۔ لائبہ علی نے کہا کہ میری اپنی زندگی کا تجربہ ہے کہ بہت سے لوگ دوستوں کی شکل میں آپ کے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں لیکن وہ اندر ہی اندر اپنی کامیابیوں پر حسد بھی کر رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نیک نیتی سے اپنے کام پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں او راس کامجھے پھل بھی ملا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتی رہوں گی۔

مزید :

کلچر -