بہاولپور: ملکی ترقی میں کسانوں کا اہم کردار‘ ڈاکٹر اطہر محبوب 

  بہاولپور: ملکی ترقی میں کسانوں کا اہم کردار‘ ڈاکٹر اطہر محبوب 

  

بہاولپور‘ سمہ سٹہ (بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ جامعہ اسلامیہ کی ایگریکلچر فیکلٹی زرعی تحقیق کے ثمرات براہ راست کسانوں کو پہچانے کے لیے کوشاں ہے۔وائس چانسلر نے ان خیالات کا(بقیہ نمبر1صفحہ 6پر)

 اظہار دفتر میں صدر کسان بورڈ جام حضور بخش مرکزی چیئرمین کسان بورڈ پاکستان اور سینئر وائس پریزیڈنٹ غلام فریدبہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی معیشت میں کسانوں کا بہت اہم کردار ہے اور اس حوالے سے انہیں جدید ترین طریقہ کار سے آگاہی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی مارکیٹنگ اور ایوان صنعت و تجارت کے ذریعے کاٹن جنرز سے رابطہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ کے آغاز میں مقامی کسانوں کے لیے مرکزی آڈیٹوریم میں کپاس کی کاشت، یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کردہ کپاس کی اقسام اور مارکیٹنگ سے متعلق گرینڈ سیمینار منعقد کرایا جائے گا۔اس سیمینار میں سینکڑوں کی تعداد میں مقامی کاشت کار شریک ہوں گے اور انہیں کپاس کی کاشت سے متعلق خصوصی آگاہی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال ڈائریکٹر ریسرچ اس سیمینار کا انعقاد کریں گے اور کسانوں کو یونیورسٹی کی جانب سے متعارف کردہ ایسی کپاس کی اقسام سے متعلق معلومات فراہم کی جائے گی جو مقامی موسمی حالات، پانی کی کمی، پتہ مروٹ وائرس اور وائٹ فلائی کے حملے کے خلاف بہترین کارکردگی کی حامل ہیں۔ 

اطہر محبوب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -