اولیاء کرام کی خانقاہیں رشد و ہدایت کا مرکز ہیں‘شاہ محمود قریشی  

 اولیاء کرام کی خانقاہیں رشد و ہدایت کا مرکز ہیں‘شاہ محمود قریشی  

  

ملتان (سٹی رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خانقاہیں رشد و ہدایت کا مرکز ہیں ان بزرگان دین کی فیوض و برکات سے ہزاروں لوگوں نے دین اسلام قبول(بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)

 کیا ہے ان کا فیض رہتی دنیا تک قائم رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پیر سید القاضی نعمت حسین رضوی قادری سہروردی ؒ کے 36ویں سالانہ عرس مبارک کے دوسرے روز منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزیدکہا کہ ان اولیا ء اللہ کے آستانوں سے ہمیشہ امن بھائی چارہ کی فضاء قائم ہوئی ہے ہمیں زیادہ سے زیادہ انکی تعلیمات سے فیضیاب ہونا چاہئیے اس موقع پر سجادہ نشین پیرزادہ طلحہ حسین شاہ رضوی قادری سہروردی نے کہا کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات ہماری رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے 

شاہ محمود قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -