پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ عوام پر ڈرون حملہ‘مخدوم احمد محمود 

  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ عوام پر ڈرون حملہ‘مخدوم احمد ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)

عبدالقادر شاھین، جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ اور سیکرٹری تعلقات عامہ بابو نفیس انصاری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کی نااہلیاں و نالائقیاں آئے روز عوام دشمنی کا ثبوت بن کر عیاں ہو رہی ہیں پہلے کٹھ پتلی وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافہ کی سمری مسترد کی لیکن پھر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 40 روپے اضافہ کر کے عوام کو بے وقوف بھی بنایا اور انکی زندگی اجیرن بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی تبدیلی سرکار۔ پاکستان بھر میں حالیہ ضمنی انتخابات میں باشعور عوام نے نا جائز و نا اہل حکمران ٹولہ کو آئینہ دکھا دیا ہے اس لئے کٹھ پتلی وزیراعظم عمران خان کیلئے بہتر ہے کہ عزت سے استعفی دیکر گھر کی راہ لیں کیونکہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام دشمن حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے تھر میں بھی تبدیلی سرکار کو عبرت ناک شکست ہوئی ہے کراچی ملیر میں تو عمرانی ٹولہ کی ضمانت ضبط ہو گئی ہے اس وقت ملک میں تمام جمہوری قوتیں متحد ہیں۔

احمد محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -