سینیٹ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کو شکست ہوگی‘ افتخار خان 

  سینیٹ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کو شکست ہوگی‘ افتخار خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان گڑھ (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بجلی 8 روپے فی یونٹ(بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)
 تھی تو  موجودہ سلیکٹڈ  وزیراعظم کنیٹر پر  بجلی کا بل پھاڑ کر جلا دیتے تھے۔ مگر آج بجلی فی یونٹ 29 سے 30 روپے ہو گئی ہے تو کیا عوام وزیراعظم سے سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ وہ بھی بجلی بل پھاڑ کر جلا جلا دیں؟ اس مارچ میں آنے والے بجلی بل غریب عوام کے لیے  قیامت سے کم نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز جو کہ عوام کو معیاری اور سستی اشیا دینے کے لیے بنائے جاتے ہیں یہاں پر بھی تمام روز مرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں آئے روز  اضافہ کیا جا رہا ہے جو اب عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکا ہے۔ چینی اور آٹا یوٹیلٹی سٹورز پر ناپید ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزرا اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی بجائے فلمی ڈائیلاگ مار رہے اور عوام اب رٹی رٹائی تقاریر اور پرانے گیت سننے کی بجائے ریلیف مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اعلان کیا ہے کہ ان کو پارلیمینٹ میں چلتا کریں گے لیکن یہ لوگ سمجھ نہ پائے۔ پی ڈی ایم نے ضمنی انتخابات میں نااہل سلیکٹڈ حکومت کی شکست کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ انکے اپنے ساتھ چھوڑ چکے ہیں پی ڈی ایم نے سندھ میں تیر ایسے نشانے پر مارے کہ پانی بھی پینے نہیں دیئے اور تمام حلقوں میں سلیکٹڈ حکومت کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوئی ہیں۔ بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں پی ڈی ایم نے  انہیں بری طرح  شکست سے دوچار کیا۔ ان کی بوکھلاہٹ کا اندازہ ان کی ڈسکہ کے ضمنی قومی اسمبلی کے انتخاب میں جس طرح دھاندلی کا نیا انداز اپنایا پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔  اور پھر سونے پہ سہاگہ پی ڈی ایم نے اسلام آباد کی سینٹ کی سیٹ پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی گھر میں گھس کر مارنے والی پیش قدمی نے حکومتی بوکھلاہٹ میں ایسا اضافہ کیا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کی دوڑیں  لگی ہوئی ہیں۔ اور انشااللہ تعالی عوام کو اس غریب دشمن حکومت سے نجات کے لیے آخری دھکا سینٹ کا انتخاب ہو گا۔ جس سے اس سلیکٹڈ حکومت دھڑن تختہ ہو گا۔نوابزادہ افتخار خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں اگر بلدیاتی الیکشن جماعتی ہوں تو پی ٹی آئی شرمسار ہو گی۔
افتخار خان