حکومت پارٹی سے بالا ترعوام اور ملک کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، محمود جان 

حکومت پارٹی سے بالا ترعوام اور ملک کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، محمود جان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان نے کہا ہے کہ حکومت پارٹی سے بالاتر عوام اور ملک کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ پاکستان تحریک انصاف سے محبت رکھتے ہیں اور جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب بھی لوگ کوئی مسئلہ لے کر آئے ہیں تو انھوں نے یہ نہیں دیکھا کہ ان کا تعلق کس پارٹی سے ہے بلکہ ان کا کام فوری انجام دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوات سکاوٹس مسلم آباد روڈ کی افتتاحی اور شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی سپیکر محمود جان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے جس طرح ملک کو لوٹا اور عوام کو ہر سطح پر مفلسی کی جانب دھکیلا وہ سب پر روز روشن کی طرح عیاں ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ اڑھائی سال میں 20 ارب ڈالرکاملکی قرضہ واپس کیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے اور آج صوبے کے ہر شخص کے پاس صحت کی مدد میں علاج معالجے کے لیے دس لاکھ روپے موجود ہیں جو کہ حکومت کا عوام کو ایک نادر تحفہ ہے۔محمود جان نے کہا کہ ملک پر ماضی کے قرضوں کی وجہ سے جو کڑا وقت تھا وہ گزر گیا ہے اب راحت کے دن قریب ہیں اور ملک کی باشعور عوام کو جلد ہی ہر سطح پر راحت نصیب ہو گی اور خوشحالی قوم کا مقدر بنے گی۔ڈپٹی سپیکر نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں میں انہوں نے علاقے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور فنڈز کی دستیابی پر فوری ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے اس موقع پر جلسے میں انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں اور مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت کا فیصلہ علاقے، صوبیاور ملک و قوم کی ترقی کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -