میاں چنوں میں مافیا سرگرم‘ قیمتی  سرکاری اراضی فروخت کرنیکا انکشاف

 میاں چنوں میں مافیا سرگرم‘ قیمتی  سرکاری اراضی فروخت کرنیکا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 محسن وال (نامہ نگار) محسن وال میں غیر قانونی ھاوسنگ کالونیوں (بقیہ نمبر58صفحہ 7پر)
کی رجسٹری پر پابندی کے باوجود خرید وفروخت جاری ہے چک نمبر 6 ایٹ اے آر کے سامنے بنائی گئی غیر قانونی کالونی کے مالکان نے سیوریج کا پانی جی ٹی روڈ پر چھوڑ دیاہے۔ تفصیل کے مطابق محسن وال گردنواح میں  غیر رجسٹرڈ کالونیوں پر حکومتی پابندی کے باوجود غیر قانونی ہاسنگ کالونیوں کا قیام جاری ہے محسن وال تلمبہ روڈ پر چک نمبر 6ایٹ اے آر کے سامنے زرعی رقبہ مالکان لیاقت۔قیصر ساکنائے چک نمبر5 ایٹ اے آر نے زرعی رقبہ پر کالونی بنا کر بغیر ڈویلمینٹ کی جدید سہولیات کا جھانسہ دے کر  فروخت شروع کر رکھی اور دیہاتیوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں  محسن وال تلمبہ روڈ کی سرکاری قیمتی اراضی فروخت کر چکے اور کر رہے ہیں اور ٹاون میں سیوریج سسٹم کی بنیادی سہولت بھی موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے رہائشوں نے پانی کی نکاسی محسن وال تلمبہ روڈ کی طرف کر دی ہے جس سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہا ہے شہریوں۔محمد ندیم۔غلام رسول۔محمد منیر کامران  رمضان گجر۔محمد ارشد دیگر کا کہنا ہے کہ کمشنر ملتان ڈویژن ملتان اور ڈی سی خانیوال نوٹس لے کر سیوریج کے لیے تالاب کے لیے جگہ دلوائیں اور فروخت پر پابندی لگوائیں اور مالکان کے خلاف کاروائی کریں۔
مافیا سرگرم