ملتان: مختلف علاقوں میں چوریاں‘ ڈاکے‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

 ملتان: مختلف علاقوں میں چوریاں‘ ڈاکے‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  

ملتان (وقا ئع نگار)  ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کا سامان،نقدی، موٹرسائیکلیں ودیگر سامان سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے شاہین آباد محمد امین سے تین مسلح ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ گلگشت کے علاقے صفدر حسین سے تین ڈاکو نے روک کر اسلحہ کی نوک پر نقدی50ہزار لیگئے،تھانہ الپہ کے علاقے بستی نانڈلہ منیر حسین گھر سات ڈاکو نے داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکرپانچ تولہ زیور،دوموٹرسائیکلیں،تین موبائلز سمیت گھریلوں سامان لیگئے،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے قادر آبادکریانہ کی دوکان سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پرعبدالسمی،محمد بلال سے موٹرسائیکل سمیت پانچ ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ مظفر آباد کے علاقے کھوکھراں مسجد کے باہر سے ظفر اقبال، تھانہ بی زیڈ کے علاقے ارسلان کی موٹرسائیکلیں، محمد سجاد کیگھر سے مویشی مالیت2لاکھ80ہزار، محمد صابر ودیگر افراد کے پانچ موبائلز، تھانہ پاک گیٹ کے علاقے محمد یوسف کا موبائل مالیت15ہزار، تھانہ نیوملتان کے علاقے حامد علی،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے منظورآباد محمد اشفاق کی موٹرسائیکلیں، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے عادل کا موبائل مالیت15ہزار جبکہ محمد آصغر کی آڑھت سے دھان مالیت50ہزار چوری ہوگئے ہیں۔

ڈکیتی چوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -