ضلع وہاڑی: 1400 پرائیویٹ سکولوں کا ڈیٹا آن لائن‘ سیل بھی قائم 

      ضلع وہاڑی: 1400 پرائیویٹ سکولوں کا ڈیٹا آن لائن‘ سیل بھی قائم 

  

ملتان (جنرل رپورٹر) ضلع وہاڑی کے 1400پرائیویٹ سکولز کا ڈیٹا آن لائن اور ای لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول وہاڑی میں سیل قائم کر دیا گیا چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وہاڑی، محمد صہیب عمران وہاڑی نے کہا کہ محکمہ(بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)

 تعلیم جہاں اور بہت سے احسن اقدامات اٹھا رہی ہے وہاں پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کو بھی آن لائن کر رہی ہے جس کے لئے پہلے مرحلہ میں ایسے سکولز جو پہلے سے رجسٹرڈ تھے ان کا ڈیٹا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم کے دفتر سے اپ لوڈ کیا گیا اور اب یکم مارچ 2021تک پرائیویٹ سکولز کو بھی یہ اختیار دیا گیا ہے کہ اگر پہلے سے رجسٹرڈ کسی سکول کا ڈیٹا پہلے کسی وجہ سے آن لائن نہیں کیا جا سکا تو اب سکول مالکان خود اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کر سکتے ہیں، اسی طرح ایسے سکولز مالکان جنہوں نے رجسٹریشن کے لئے فائلز چیف ایگزیکٹو آفیسر کے دفتر میں جمع کروائی ہوء ہیں تو اب ان فائلز کو بھی اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے اور پہلے سے جمع کروائے گئے ووچرز کو بھی جمع کروانے کی سہولت موجود ہے۔اسی طرح نے سکول کے لئے بھی ان لائن فیس جمع کروا کے سکول مالک خود ڈیٹا اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ تاہم ان سب طرح کی فائلز کو چیف ایگزیکٹو آفیسر سے منظور کروانا ضروری ہے اور ساتھ ہی ان لائن اٹھائے گئے اعتراضات کے لئے بھی چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم کی منظور ی لینا ضروری ہے۔ ان تمام کاموں کے لئے جناب چیف ایگزیکٹو آفیسر (تعلیم) وہاڑی نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول وہاڑی نے ایک سیل قائم کر دیا ہے اور سارے عمل کی نگرانی خود کرتے ہوے یکم مارچ 2021 تک پرائیویٹ سکولز کے  آن لائن رجسٹریشن کے تمام مسائل حل کروا دیں گے۔ مزید یہ کہ ان تمام سکولز کو ہدائیت کی جاتی ہے کہ وہ اپنا ڈیٹا ویری فائی کر لیں تا کہ نئے سال کے لئے ان کو آن لائن رجسٹریشن جاری ہو سکے۔ اور سکولز مالکان اپنا آی لائسنس حاصل کر سکیں۔

قائم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -