گگو منڈی‘ ڈاکو 14 راہگیروں کو لوٹ  کر فرار‘ متعدد پر تشدد‘ کارروائی شروع

گگو منڈی‘ ڈاکو 14 راہگیروں کو لوٹ  کر فرار‘ متعدد پر تشدد‘ کارروائی شروع

  

 گگو منڈی(نامہ نگار)نا معلوم ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر 14 راہگیروں کو لوٹ لیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا تفصیلات کے مطابق (بقیہ نمبر55صفحہ 7پر)

مسمیان شہباز اور عمران رکشہ پر سوار ہوکر چک نمبر285۔ای بی مہندی کی تقریب کا سٹیج سجا کر واپس آ رہے تھے کہ جملیرا روڈ پر دو نا معلوم مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر انہیں روک لیا اور شہباز سے تین ہزار روپے نقدی عمران سے 18سو روپے نقدی اور ڈرائیور سے ایک ہزار روپے چھین لیے اور اسی دوران وہاں سے گزرنے والے دیگر 11راہگیروں کو روک کر بھی لوٹتے رہے اور لوٹنے کے بعد ان کو یرغمال بنائے رکھا متاثرین کے مطابق نا معلوم ڈاکوؤں نے لوٹنے کے بعد ان سے ان کی قومیت پوچھی جنہوں نے اپنی قومیت جٹ،آ رائیں اور جوئیہ بتائی انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر قومیت کا بتانے والوں پر تشدد نہیں کیا تقریباً تین گھنٹے کی لوٹ مار کے بعد ڈاکو اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

کارروائی شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -