ڈہرکی: دکانیں سیل کرنے کیخلاف تاجروں  کا احتجاجی مظاہرہ‘ نعرے بازی‘ کشیدگی

ڈہرکی: دکانیں سیل کرنے کیخلاف تاجروں  کا احتجاجی مظاہرہ‘ نعرے بازی‘ کشیدگی

  

 ڈہرکی (نامہ نگار) انجمن تاجران ڈہرکی نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر رضوان نذیر کی جانب سے دوکانیں سیل کرنے (بقیہ نمبر56صفحہ 7پر)

کیخلاف  دوسرے روز بھی  احتجاج کیا‘ تحصیل ڈہرکی کے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر رضوان نزیر نے اپنی سر براہی میں گزشتہ روز ٹاؤن کمیٹی کی ملکیت دکانیں سامان سمیت سیل کرنے کے خلاف متاثر ہ دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے انجمن تاجران کے صدر شنکر لال اور ڈاکٹر عبدالرشید سہروردی نے کہا کہ ہم لوگ باقاعدگی سے کرایہ ادا کرتے رہے ہیں ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر رکھی تھی ہمارے وکیل ریحان درانی نے اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر رضوان نذیر سے میٹنگ کی ہے‘23 تاریخ کو ہائی کورٹ  میں آجائیں اور کسی دکاندار کو تنگ نہ کریں مگر اس کے برعکس اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کے ساتھ مبینہ بدتمیزی کی اسسٹنٹ کمشنر نے بلا جواز ہماری دکانیں سیل کر دی ہیں متاثرین نے مطالبہ ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر رضوان نذیر کو عہدے سے ہٹایا جائے اورڈپٹی کمشنر گھوٹکی اور سندھ ہائی کورٹ اس بات کا سختی سے نوٹس لے۔

کشیدگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -