ڈہرکی: آپریشن کے بعد 3 مغوی بازیاب

ڈہرکی: آپریشن کے بعد 3 مغوی بازیاب

  

 ڈہرکی (نامہ نگار) رات دیر گئے تھانہ گیمڑو کی حدود میں غلام مصطفی میرانی-گل محمد میرانی اور حبیب اللہ میرانی والے (بقیہ نمبر57صفحہ 7پر)

اپنی کچہ میں زمین پر پانی لگانے گئے تھے جہاں سے مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہو گئے بالا افسران کی جانب سے ایس ایچ او کچو بنڈی ون کو مغویوں کی بازیابی کی ہدایت جاری کی گئی جس پر ایس ایچ او کچو بنڈی ون انسپکٹر زاھد حسین میرانی کی سربراہی میں ایس ایچ او گیمڑو غلام حیدر بیھن اور ایس ایچ او کچو بنڈی 2 رضوان احمد ناریجو سمیت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کچہ میں اغوا کاروں اور ان کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے پولیس دباؤ کی وجہ سے ڈاکوؤں نے مذکورہ مغویوں کو رہا کردیا پولیس نے تینوں مغویوں غلام مصطفی،گل محمد اور حبیب اللہ کو ڈاکوں کی قید سے بازیاب کروانے میں کامیابی حاصل کر لی‘ضروری کاروائی کے بعدتینوں مغویوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

بازیاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -