گورنرسندھ نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کی تبدیلی کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

 گورنرسندھ نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کی تبدیلی کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

  

 کراچی(آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم کو ایک خط لکھا ہے،جس میں آئی جی سندھ مشتاق مہر کوتبدیل کرنے کی درخواست کی ہے۔     گورنر ہاؤس سندھ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ آج مجھے بانی ایم کیوایم کا دور یاد آرہا ہے، جس طرح وہ غنڈوں کے ذریعے شہر کو کنٹرول کرتے تھے، وہی اب سندھ پولیس کررہی ہے، پولیس عدالت کا حکم ماننے کے لئے تیار نہیں، تحریک انصاف کے قید کارکنوں کے گھروں میں گھس کر برا سلوک کیاگیا، ہمارے لوگوں کے گھروں میں جا کر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔   

گورنرسندھ 

مزید :

صفحہ اول -