پرامن ہمائیگی کے لئے پر عزم، دہلی کے اسلام آباد سے رابطوں میں امریکہ کردار ادا کرے: اسد مجید

پرامن ہمائیگی کے لئے پر عزم، دہلی کے اسلام آباد سے رابطوں میں امریکہ کردار ...

  

  واشنگٹن(آن لائن) پاکستان نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ جنوبی ایشیائی خطے میں امن و استحکام لانے کیلئے بھارت کو اسلام آباد کے ساتھ رابطوں پر آمادہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان پر امن ہمسائیگی کیلئے پر عزم ہے۔پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی امریکہ پاکستان تعلقات بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔واشنگٹن تھنک ٹینک اسٹیمسن سینٹر کے آن لائن فورم سے خطاب کرتے ہوئے  امریکہ میں تعنیات پاکستانی سفیر اسد  مجید نے کہا کہ  پاکستان پر امن ہمسائیگی کے لیے پر عزم ہے لیکن یہ اب بھارت پر منحصر ہے کہ درست صورتحال پیدا کرے، ہم امریکا پر زور دیتے ہیں کہ اپنا کردار ادا کرے۔  انہوں نے کہا کہ  کہ نئی بائیڈن حکومت کو افغانستان سے فوجیں نکالنے میں کسی بھی تاخیر کے حوالے سے طالبان سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں پاکستانی  نژاد امریکی کمیونٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ کمیونٹی امریکا پاکستان تعلقات بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔پاک بھارت تعلقات دوبارہ بحال کرنے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سفیر کا کہنا تھا کہ 'ہم نے امن کے لیے بار بار اشارے دیے اور بات کی ہے۔

پاکستان 

مزید :

صفحہ آخر -