بھارتی سرحدسے پاکستانی تھر میں گھسنے والے چیتے کا حملہ،8 افراد زخمی

  بھارتی سرحدسے پاکستانی تھر میں گھسنے والے چیتے کا حملہ،8 افراد زخمی

  

عمرکوٹ(این این آئی)ننگرپارکر تھر میں انڈین باڈر کے قریب پاکستان کے دوسرحدی گاؤں سرنگھواڑی،اور بھوتاڑو،میں بھارتی سرحدسے پاکستانی تھر میں گھسنے والے چیتے نے حملہ کرکے آٹھ افراد کو زخمی کردیا،گاؤں کے لوگوں نے بڑی مشکل سے اپنی مدد آپ کے تحت چیتے کو کلہاڑیوں کی مدد سے ماردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے سرحدی گاؤں سونگھواڑی، اور بھاتاڑو،میں خطرناک چیتا بھارتی سرحد سے پاکستانی گاؤں میں گھس آیا چیتے نے حملہ کرکے آٹھ افراد کو زخمی کردیا چیتے کے حملے سے زخمی ہونے والوں میں دلیپ بھیل،کانجی،نہالچند،دودو اوردیگرشامل ہیں۔چیتے کے اچانک حملے سے گاؤں کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا بعد میں قریبی جنگل میں گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کلہاڑیوں ڈنڈوں کی مدد سے چیتے کو ماردیا۔ گاؤں والوں نے بتایاکہ ہم نے پولیس کو بروقت اطلاع دی لیکن پولیس مدد کو نہ پہنچی۔مارے گئے چیتے کو دیکھنے کیلیے بڑی تعداد میں اردگردکے گاؤں کے لوگ مذکورہ گاؤں پہنچ گئے۔

بھارتی سرحد

مزید :

صفحہ آخر -