وکلاء کو مختلف شعبوں میں سہولیات فراہم کرینگے،فروغ نسیم

وکلاء کو مختلف شعبوں میں سہولیات فراہم کرینگے،فروغ نسیم

  

 کراچی (آن لائن) وفاقی وزیر قانون وچیئر مین آل پاکستان فروغ نسیم لائیرز گروپ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے وکلاء ملک کا اہم سرمایہ ہیں،انہیں قانو ن، صحت و انڈسٹریز کے شعبوں میں سہولیات فراہم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے، جلدملک بھرکے وکلاء کو ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے، ریٹینر شپ دی جائیگی، آغازسندھ سے کیا جائیگا، یہ بات انہوں نے  سندھ بار کونسل کے وکلاء کے بڑے گروپ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر سندھ بار کو نسل کے نامور وکلاء نے متعدد ساتھی وکلاء کے ہمراہ آل پاکستان فروغ نسیم لائیرز گروپ میں باقاعدہ شمولیت کاا علان کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی،فروغ نسیم نے شمولیت اختیار کرنیوالے وکلاء کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا وکلاء برادری کاا تحاد ملک بھر کے تمام شعبوں کیلئے بہترین مثال ثابت ہوگا، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی وکلاء سے مختلف مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔

فروغ نسیم 

مزید :

صفحہ آخر -