عوام کورونا ویکسین سے متعلق گمراہ کن باتوں پر کان نہ دھریں، ڈاکٹر فیصل 

عوام کورونا ویکسین سے متعلق گمراہ کن باتوں پر کان نہ دھریں، ڈاکٹر فیصل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عوام کورونا ویکسین سے متعلق گمراہ کن اور جھوٹی باتوں پر کان نہ دھریں اور ویکسین لگوانے میں سستی سے کام نہ لیں، تمام منظور کی جانے والی ویکسینز کی شدید بیماری میں افادیت کی سطح 90 فیصد سے زائد ہے جو بہترین ہے۔کورونا ویکسین لگوانے کے بعداسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطا ن نے کہا میں نے سائنو فارم ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی ہے، یہ ویکسین بطور ڈاکٹر میں نے لگوائی ہے، ایکساترا زینیکا کی ڈوزز مارچ کے پہلے ہفتے آنا شروع ہوجائیں گی۔جون سے پہلے سترہ ملین ڈوزز آجائیں گی۔اگر آپ جنرل ورکر ہیں تو ہم نے ویب سائٹ دے دی ہے اس  پر رجسٹریشن کرائیں۔انہوں نے کہا  60 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا بھی آغاز ہوچکا ہے اور امید ہے کہ ان افراد کو مارچ کے پہلے ہفتے سے ویکسین لگانا شروع کردی جائے گی اور انہیں ایسٹرازینیکا ویکسین لگائی جائے گی۔
ڈاکٹر فیصل 

مزید :

صفحہ آخر -