گیلانی جیت بھی گئے تووزیراعظم استعفیٰ نہیں دینگے،اعتزاز احسن

  گیلانی جیت بھی گئے تووزیراعظم استعفیٰ نہیں دینگے،اعتزاز احسن

  

 اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے ایک انٹرویومیں کہا کہ پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی اگر سینیٹ انتخابات جیت بھی گئے تو عمران خان مستعفی نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہو یا حزب اختلاف کوئی بھی رکن پارلیمنٹ اسمبلیوں کی تحلیل نہیں چاہتا تاہم عمران خان سینیٹ انتخابات میں شکست کے بعد بھی استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کے بعد پھر انتخابات کی طرف آئیں گے اور کہیں گے کہ ہم تو احتساب کرنے والے تھے تاہم انہوں نے ہمارے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی۔

اعتزاز احسن

مزید :

صفحہ آخر -