جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کے قیام اور عملے کی تعیناتی سے متعلق معاملہ نمٹا دیا 

 جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کے قیام اور عملے کی ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس کیس کے ملزمان طحہ رضا اور حسین لوائی کی ضمانت کیس میں احتساب عدالتوں کے قیام اور عملے کی تعیناتی سے متعلق معاملہ نمٹا دیا۔ پیر کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔وفاقی سیکرٹری قانون و انصاف عدالت میں پیش ہوئے اور بتایاکہ ملک بھر میں مرحلہ وار احستاب عدالتوں کے قیام کا سلسلہ جاری ہے،احتساب عدالتوں میں عملہ 4 ہفتوں میں تعینات کیا جائے گا۔سیکرٹری قانون  نے کہاکہ 30 نئی احتساب عدالتیں 4 ہفتوں میں فعال ہو جائیں گی۔عدالت نے احتساب عدالتوں کے قیام اور عملے کی تعیناتی سے متعلق معاملہ نمٹا دیا۔ تین رکنی بینچ کی عدم دستیابی پر حسین لوائی اور طحہ رضا کی ضمانت کا معاملہ بغیر کاروائی ملتوی کر دی گئی 

جعلی بینک اکاؤنٹس 

مزید :

صفحہ آخر -