چنیوٹ سید والہ، ٹریفک حادثات میں 2طالبعلموں سمیت 4افراد جاں بحق
چنیوٹ،سید والہ(نمائندہ پاکستان،نمائندہ خصوصی)ٹریفک کے دومختلف حادثات میں دو طالبعلموں سمیت4افراد جاں بحق،ایک شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ نزد وینساں والا سٹاپ پر ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل سوار 18سالہ صفدرعلی اور17سالہ علیان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا ساتھی 14سالہ محمد بلال زخمی ہوگیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چنیوٹ منتقل کردیا جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ دوسری جانب سید والا بچیکی رو ڈ پر پل پپلاں کے قریب محلہ مرا ز پو رکارہا ئشی 22سا لہ نوجوان شہبا ز عرف گو گا مو ٹرسائیکل پرقریبی میلہ فرید آبا د بابا گا من سچیار جا رہا تھا کہ اچانک سا منے سے آنے والے تیز رفتا ر مو ٹر سائیکل جس کو دیپالپور کا عبا س نا می رہا ئشی چلا رہا تھا کے ساتھ ٹکرا گیا،دونوں مو ٹر سائیکل سوا ر دم تو ڑ گئے۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
4جاں بحق