فیصل آباد،پولیس افسران کو فون کالز پر ہراساں کرنیوالاجعلی جج گرفتار

فیصل آباد،پولیس افسران کو فون کالز پر ہراساں کرنیوالاجعلی جج گرفتار

  

فیصل آباد (جنرل رپورٹر) خود کو مبینہ طور پر جج ظاہر کر کے پولیس افسران کو ٹیلی فون کالز پر ہراساں کرنیوالے شخص کو گڑھ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ گلھور کے مقدار اقبال کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے ایس ایچ او تھانہ گڑھ کو ایک مقدمہ میں ملزمان کی سفارش کرنے کیلئے کال کی، جس دوران خود کو ایک جج ظاہر کیا تاہم گفتگو کو مشکوک جان کر پولیس نے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ ملزم اس سے قبل بھی متعدد پولیس افسران کو مختلف کیسز میں بلیک میل کرتا رہا، جسے اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جعلی جج

مزید :

صفحہ آخر -