صدر بینک آف پنجاب نے اکانومی ہاوسنگ سکیم ایمن آباد کا سنگ ِ بنیاد رکھ دیا

صدر بینک آف پنجاب نے اکانومی ہاوسنگ سکیم ایمن آباد کا سنگ ِ بنیاد رکھ دیا

  

لاہور (خصوصی رپورٹ)دی بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے کم آمدنی والے افراد کو اپنی رہائش فراہم کرنے کیلئے نجی شعبے کے اشتراک سے شروع ہونیوالی اپنی طرز کی پہلی سٹیٹ آف دی آرٹ اکا نو می ہاؤسنگ سکیم ایمن آباد کا افتتاح کر دیا۔ عوامی فلاح کے اس منصوبہ کی فنانسنگ میں سب سے آگے دی بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے تقریب سے خطاب میں کہا یہ ایک انقلابی منصوبہ ہے جس کے ذریعے دی بینک آف پنجاب وزیر اعظم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے عملی کوشش کر رہا ہے، بینک گھر کے خریداروں کیلئے آ سا ن شرائط پر قرض کی صورت میں مالی معاونت فراہم کریگا،اپنی ٹیم کو ہدایت کر د ی ہے کہ وہ تمام ایسے درخواست گزاروں سے جو بینک آف پنجاب سے قرض حاصل کرنا چاہیں ہر قسم کی سہولیات اور رہنمائی ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچائیں۔ دی بینک آف پنجاب نے وزیراعظم کی ہدا یت کی ر و شنی میں عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے خصوصی پیکیج کے تحت مارک اپ کی شرح میں کمی کر دی ہے۔پانچ مرلہ کے مکان کیلئے پہلے پانچ سال مارک اپ کی شرح پانچ فیصد،اگلے پانچ سال سات فیصد جبکہ دس سا ل کے بعد مارکیٹ ریٹ پر ہو گی اس سہولت سے کم آمدنی والے افراد کیلئے اپنا گھر بنانا نہایت آسان ہو جائے جبکہ پانچ سے دس مرلہ مکان کیلئے اسی طور مارک اپ کی شرح پہلے پانچ سال کیلئے سا ت فیصد اگلے پانچ سال کیلئے نو فیصد اور دس سال کے بعد مارکیٹ ریٹ پر ہو گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر گا ر ڈ ن سکوائر ڈویلپرزوسیم خان نے منصوبے میں مدد پر بی او پی کاشکریہ ادا کیا اوربتایا ایمن آباد میں واقع ہاؤسنگ سکیم میں زیر زمین بجلی کا نظام، سیوریج، کمرشل ایریاز، صحت کی سہولیات،سکول، گرین ایریااور بین الاقوامی معیار کا انفراسٹرکچر وغیرہ شامل ہیں،منصوبے کے تحت اگست 2021 تک گھر دستیاب ہوں گے۔

دی بینک آف پنچاب

مزید :

صفحہ آخر -