سینیٹ انتخابات، پرویز رشیدنا اہل قرار، الیکشن ٹریبونل نے اپیل مسترد کردی، ریٹرنگ افسر کا فیصلہ برقرار

سینیٹ انتخابات، پرویز رشیدنا اہل قرار، الیکشن ٹریبونل نے اپیل مسترد کردی، ...
سینیٹ انتخابات، پرویز رشیدنا اہل قرار، الیکشن ٹریبونل نے اپیل مسترد کردی، ریٹرنگ افسر کا فیصلہ برقرار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل بھی مسترد کر دی ہے اور ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا ہے ۔لاہو رہائیکورٹ میں ن لیگی رہنماپرویز رشید کی کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل پرسماعت ہوئی،رہنما(ن)لیگ پرویزرشید لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،جسٹس شاہدوحیدنے بطورالیکشن ایپلٹ ٹربیونل سماعت کی،الیکشن کمیشن سمیت دیگر نے ریکارڈلاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا، وکیل خالد اسحاق نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اپیل میں الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر کو فریق بنایا گیا، پرویز رشید کے بقایا جات سے متعلق نوٹس یا اطلاع نہیں ملی، پنجاب ہاو¿س کاریکارڈآچکاہے،پرویزرشیدپنجاب ہاوس میں رہائش پذیرنہیں رہے،عدالت کےسامنے گزارشات پیش کرناچاہتاہوں، وکیل نے کہاکہ پنجاب ہاوس سے متعلق ایک سپیشل آڈٹ کنڈکٹ کرایاگیا،جوآڈٹ کیاجاتاہے میرے علم کے مطابق وہ رومزکاکیاجاتاہے،یہ آڈٹ رپورٹ ہے،کسی کمیٹی کی فائنڈنگ نہیں۔

 وکیل پرویز رشید نے کہاکہ میرے موکل کوپارلیمنٹ میں بہترین اکاموڈیشن ملی ہوئی تھی، وکیل نے ریٹرننگ افسرکافیصلہ معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ ہم بقایاجات دینے کیلئے احتجاجاًتیارہیں،رہنما(ن)لیگ پرویزرشید کے وکلانے دلائل مکمل کرلئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -اہم خبریں -