وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس، پی ٹی آئی اور ق لیگ کے امیدواروں کی شرکت

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس، پی ٹی آئی اور ق لیگ کے امیدواروں ...
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس، پی ٹی آئی اور ق لیگ کے امیدواروں کی شرکت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا، پی ٹی آئی اورق لیگ کے امیدواروں سے سینیٹ الیکشن سے متعلق مشاورت کی،اجلاس میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مختلف تجاویزپرغورکیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق امیدواروں میں اعجازچودھری،علی ظفر،ڈاکٹرزرقاتیمور،عون عباس،کامل علی آغاشامل ہیں،سیف اللہ نیازی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پی ٹی آئی،ق لیگ کے امیدواروں کوکامیاب کرایاجائےگا،امیدواروں کوکامیاب کرانے کیلئے حکمت عملی طے کرلی،عثمان بزدارنے کہاکہ ارکان اسمبلی کے گروپس بنائے جائیں گے،امیدواروں اورگروپس کے درمیان کوآرڈی نیشن یقینی بنائیں گے،سینیٹ الیکشن سے متعلق جلدپارلیمانی پارٹی کااجلاس بلائیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -