لاہور میں شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے گھر کو آگ لگادی، بچے زندہ جل گئے

لاہور میں شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے گھر کو آگ لگادی، بچے زندہ جل گئے
لاہور میں شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے گھر کو آگ لگادی، بچے زندہ جل گئے

  

 لاہور (ویب ڈیسک) مانگا منڈی کلالاں والا کھوہ کے قریب گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دو بچے جل کر جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ورکرز فوری طور پر موقع پر پہنچے لیکن ان کے پہنچنے سے قبل ہی دونوں بچے جاں بحق ہو چکے تھے۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے سوختہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ بچوں کی شناخت 3 سالہ فیضان اور 2 سالہ عبدالرحمان ولد وقاص کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے آگ لگنے کی تحقیقات شروع کیں تو بچوں کی والدہ تنزیلہ نے خود آگ لگانے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا تو اس نے بتایا کہ خاوند سے جھگڑے کے بعد غصے میں گھر کو آگ لگائی تھی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -