حکومت نے بالآخر علی سدپارہ کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کا اعلان کردیا

حکومت نے بالآخر علی سدپارہ کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کا اعلان کردیا
حکومت نے بالآخر علی سدپارہ کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کا اعلان کردیا

  

گلگت بلتستان (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے نامور کوہ پیما علی سدپارہ کے گاؤں میں کوہ پیمائوں کو تربیت دینے کے لیے ایک  سکول قائم کیا جائے گا  جسے علی سدپارہ کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

کمپس گُرو کے مطابق  ایک انٹرویو میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اس نئے اقدام کے حوالے سے مزید کہا کہ حکومت، اپنی زندگی کے ان مشکل لمحات کے دوران علی سدپارہ کے اہلخانہ کو سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،کوہ پیما کی حیثیت سے ایک شاندار کیریئر کے دوران علی سدپارہ کو ملک کے 14 بلند و بالا پہاڑوں میں سے آٹھ  کو سر کرنے کے لیے جانا جاتا تھا۔

ان کی کامیابیوں کو بین الاقوامی تنظیموں نے بھی رجسٹرڈ اور تسلیم کیا ہے کیوں کہ پچھلی ایک دہائی یا اس سے زیادہ عرصے میں کوہ پیمائی کی متعدد غیر ملکی مہمیں پاکستان میں واقع بلند و بالا چوٹیوں کو سر کرنے کے حوالے سے سامنے آتی رہی ہیں جن میں سے بیشتر میں علی سدپارہ شامل رہے ہیں

مزید :

علاقائی -گلگت بلتستان -گلگت -