اسلام آبادہائیکورٹ، خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت18 مارچ تک ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے 18 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لیگی رہنما خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،محسن شاہ نواز رانجھا کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے معاون وکیل کی استدعا پر سماعت بغیر کارروائی کے 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔