عامر خان کی فلم " پی کےٹو " میں بھی تبدیلی، اب کونسا اداکار مرکزی کردار نبھائے گا؟ نام سامنے آگیا

عامر خان کی فلم " پی کےٹو " میں بھی تبدیلی، اب کونسا اداکار مرکزی کردار نبھائے ...
عامر خان کی فلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) اداکار عامر خان کی مشہور فلم 'پی کے' میں تبدیلی آگئی ہے  اور فلم کے اگلے پارٹ میں مرکزی کردار اب رنبیر کپور ادا کریں گے۔

یادرہے کہ پی کے 2014 میں ریلیز ہوئی تھی اور یہ اپنے وقت تک کی سب سے کامیاب ترین بالی وڈ فلم تھی اس فلم کا ریکارڈ پہلے دنگل اور بعد میں باہو بلی 2 نے توڑا تھا، فلم میں پاکستانی لڑکے سرفراز کا کردار سشانت سنگھ نے ادا کیا تھا جو کسی کو دھوکہ نہیں دیتا۔پی کے ان چند بالی وڈ فلموں میں سے ایک ہے جس میں پاکستانیوں کو نا صرف ہیرو دکھایا گیا بلکہ ان کی سچائی بھی بغیر تعصب کے دکھائی گئی ہے۔

فلم کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’پی کے‘ کا سیکیول بنایا جائے گا جس میں رنبیر کپور نظر آئیں گے تاہم پہلے فلم کا سکرپٹ لکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ ’پی کے‘ دنیا بھر سے 700 کروڑ روپے کمانے والی پہلی بالی ووڈ فلم تھی۔

مزید :

تفریح -