آئین بدلنا صرف پارلیمان کااختیار ہے، شاہد خاقان عباسی

 آئین بدلنا صرف پارلیمان کااختیار ہے، شاہد خاقان عباسی
 آئین بدلنا صرف پارلیمان کااختیار ہے، شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کاکہناہے کہ آئین بدلنا صرف پارلیمان کااختیار ہے، حکومت ایک آرڈیننس سے آئین بدلنا چاہتی ہے ۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت خودالیکشن چوری کررہی ہے،عدل کانظام ایک مذاق بن چکا،براڈشیٹ کیس دیکھ لیں،احتساب کاادارہ خودکرپشن میں ملوث ہے، انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس سے بدتمیزی کا دفاع نہیں ہوسکتا،وکلا کے چیمبرز نہیں گرائے جانے چاہئے تھے، اسلام آبادمیں وکلا کی ہڑتال کے حل کی ضرورت ہے ،اسلام آبادمیں عدالتی نظام مفلوج ہے، صرف یہاں نہیں پورے پاکستان کاعدالتی نظام مفلوج لگتا ہے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ ڈسکہ میں جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے،پولیس نے ووٹرز کو ہراساں کیا،الیکشن عملہ غائب ہوا ،پولنگ میں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ،آج وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کٹہرے میں کھڑے ہیں، شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ موجودہ حکومت سے پارلیمانی ارکان سمیت ہرکوئی تنگ ہے،لوگ کرپٹ حکومت کےساتھ نہیں چلناچاہتے،یہ ہارس ٹریڈنگ نہیں ضمیر کی آواز ہے۔