حساس ادارے کا جعلی افسر گرفتار، دراصل کون نکلا؟ کراچی سے خبرآگئی

حساس ادارے کا جعلی افسر گرفتار، دراصل کون نکلا؟ کراچی سے خبرآگئی
حساس ادارے کا جعلی افسر گرفتار، دراصل کون نکلا؟ کراچی سے خبرآگئی

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے پولیس نے جعلی میجر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، ملزم اغواء برائے تاوان، جعل سازی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے بلاک ایچ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے گرفتاری عمل میں لائی گئی، ملزم فخر عباس سے اسلحہ، جعلی دستاویزات ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں اور جعلی کارڈ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

 فخر عباس لیاقت آباد کا رہائشی ہے جس کا آبائی تعلق اٹک سے ہے، ملزم کا ساتھی وقاص بھی غیر قانونی کاموں میں ملوث رہا ہے، یہ جعلسازی کے ذریعے شہریوں سے رقم وصول کرتا تھا۔ مزید ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -