سینیٹ انتخابات ،کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل بھی مسترد ہونے پرپرویزرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہا ؟ جانئے 

سینیٹ انتخابات ،کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل بھی مسترد ہونے ...
سینیٹ انتخابات ،کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل بھی مسترد ہونے پرپرویزرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہا ؟ جانئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن ٹریبونل نے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کر دیاہے اور ریٹرنگ افسر کے فیصلے کوبرقرار رکھاہے جس کے بعد اب ن لیگ رہنما سینیٹ انتخاب میں حصہ نہیں لے پائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو پیسے وہ مجھ سے لینے کا کلیم کر رہے ہیں ، جب میرے کاغذ رکوانے ہوں تو کہتے ہیں کہ پرویز رشید سے پیسے لینے ہیں لیکن جب پرویز رشید پیسے دینے کیلئے آتاہے تو وہ کہتے ہیں ہم نے پیسے نہیں لینے ہیں ، عدالت میں پنجاب ہاﺅس کے کنٹرولرنے جج کے سامنے اعتراف کیاہے کہ جس دن انہوں نے پیسے جمع کروانے تھے میں بیماری کی وجہ سے غیر حاضر تھا اس لیے پیسے نہیں لیے۔ کنٹرولر خود تسلیم کر رہاے کہ ریٹرنگ افسر نے جو موقع مجھے فراہم کیا تھا وہ جان بوجھ کر مجھ سے چھین لیا گیا ۔

ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی والے ، انصاف والے اب دھند والے کہلاتے ہیں ، وہ دھند والوں نے پنجاب ہاﺅس کے پیسوں کے معاملے کو ایک طرف رکھا اور ایک دوسرے مقدمے کا حوالہ دیدیا جس میں وہ جو ڈیم بنانا چاہتے تھے اور اس کیلئے پیسے بھی اکھٹے کرتے رہے اور اپنے آپ کو بابا رحمتے کہتے تھے ، وہ ایک فیصلے میں میرے ذمے ساڑھے چار کروڑ روپے ڈال گئے ہیں کہ کسی نے تنخواہیں لی ہیں اور وہ تنخواہیں میں واپس کروں ، وہ فیصلہ بھی پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ ہے ، اس طرح کے فیصلے کبھی نہیں سنے تھے لیکن اس فیصلے کے خلاف میں نے نظر ثانی اپیل دائر کر رکھی ہے اور وہ زیر التوا ءہے ۔ان کاکہنا تھا کہ جب تک سپریم کورٹ فیصلہ نہیں کرتی وہ پیسے میری ذمہ داری نہیں بنتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -