جم میں چکنی چمبیلی ، شیلا کی جوانی گانے چلے اور پھر ۔۔شہباز گل نے دورہ فیصل آباد کی دلچسپ داستان سنا دی 

جم میں چکنی چمبیلی ، شیلا کی جوانی گانے چلے اور پھر ۔۔شہباز گل نے دورہ فیصل ...
جم میں چکنی چمبیلی ، شیلا کی جوانی گانے چلے اور پھر ۔۔شہباز گل نے دورہ فیصل آباد کی دلچسپ داستان سنا دی 

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہباز گل نے اپنے شہر فیصل آباد کا دورہ کیا اور اس دوران کی جانے والی سرگرمیوں کی دلچسپ داستان انہوں نے ٹویٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے سنا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ”آج مدت بعد اپنے شہر فیصل آباد میں صبح صبح جم جانا ہوا۔جم میں”شیلا کی جوانی، چکنی چمبیلی،کسی ڈسکو میں جائیں چلو عشق لڑائیں“ گانے چلے۔ورزش ختم ہی کی تھی کہ ٹرینر دوست آ لپکا۔ دنگل سٹائل کی ’ مسل سٹریچنگ‘ ہوئی ۔

اپنے پیغام کے آخر میں شہباز گل کا کہناتھا کہ دنیا بدلی لیکن ہمارے شہر کا رنگ اور مزاج وہی ہے ۔

مزید :

قومی -