اگرالیکشن ٹھیک ہواتو نتیجہ جاری ہوگا،اگرٹھیک نہ ہوا توری پول کراسکتے ہیں،چیف الیکشن کمشنر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن میں این اے 75 سے متعلق کیس میں چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن نتیجہ تک پہنچے گا،اگرالیکشن ٹھیک ہواتو نتیجہ جاری ہوگا،اگرٹھیک نہ ہوا توری پول کراسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کل تک پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی 92نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن میں این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق کیس پی ٹی آئی امیدوار کے وکیل علی بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ انصاف ہوتا نظرآناچاہئے،پہلے کہاگیا3ہزار ووٹوں سے جیت رہے ہیں ، جیت رہے تھے تو دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کیوں کررہے ہیں؟علی بخاری نے کہاکہ نوشین افتخار کی درخواست کے ساتھ کوئی تصدیق شدہ دستاویز نہیں ، تحریک انصاف نے ن لیگ کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی۔
وکیل علی بخاری نے کہاکہ بہترہوتا کہ انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کیاجاتا،امید وار علی اسجد ملہی نے کہ میرے آبائی علاقے کے پولنگ سٹیشنز پر اعتراض کیا جارہا ہے،20میں سے 18 سٹیشنز کے فارم 45 لیگی امیدوار کے پاس تھے، آر او نے خود کمیشن کو بتایا کہ وٹس ایپ پر نتائج آ چکے تھے ۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن نتیجہ تک پہنچے گا،اگرالیکشن ٹھیک ہواتو نتیجہ جاری ہوگا،اگرٹھیک نہ ہوا توری پول کراسکتے ہیں،تحریک انصاف کے وکیل نے دستاویزات جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ شواہد کب تک دے سکتے ہیں؟وکیل تحریک انصاف نے کہاکہ ایک ہفتے کا وقت دیں، تصدیق شدہ نتائج اور شواہد جمع کرانا چاہتے ہیں ۔ممبرپنجاب نے کہاکہ اب موسم خراب نہیں ہے ایک دن میں جواب دیں ،وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم غیرمصدقہ نہیں مصدقہ ریکارڈ دیناچاہتے ہیں ۔
ممبرکے پی نے کہاکہ تاخیر سے آپ کا نقصان ہوگا،الیکشن کمیشن نے کل تک پی ٹی آئی سے ریکارڈ مانگ لیا،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ کل تک تحریک انصاف دستاویزات جمع کرائے ،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت25 فروری تک ملتوی کردی۔