ن لیگ نے ڈسکہ الیکشن سے متعلق اپناموقف بدل لیا،الیکشن کمیشن جانے اوروہ جانیں، فوادچودھری

 ن لیگ نے ڈسکہ الیکشن سے متعلق اپناموقف بدل لیا،الیکشن کمیشن جانے اوروہ ...
 ن لیگ نے ڈسکہ الیکشن سے متعلق اپناموقف بدل لیا،الیکشن کمیشن جانے اوروہ جانیں، فوادچودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فوادچودھری کاکہناہے کہ ن لیگ نے ڈسکہ الیکشن سے متعلق اپناموقف بدل لیا،الیکشن کمیشن جانے اوروہ جانیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ وزیراعظم سینیٹ الیکشن میں شفافیت چاہتے ہیں،قانونی طورپر الیکشن کمیشن رزلٹ روکنے کامجازنہیں،انہوں نے کہاکہ ن لیگ کو 23 پولنگ سٹیشن پراعتراض ہے تووہاں دوبارہ الیکشن کرالے،الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے،ہم اس کااحترام کرتے ہیں،وفاقی وزیر نے کہاکہ ن لیگ نے اپناموقف بدل لیا،الیکشن کمیشن جانے اوروہ جانیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاکہ ڈسکہ کے لوگوں کے فیصلے کادفاع کریں گے،ن لیگ نے ہمیشہ کی طرح ڈسکہ الیکشن پر بھی بیانیہ تبدیل کیا،ڈسکہ کے لوگوں نے تحریک انصاف کوووٹ دیا،337 پولنگ سٹیشن پرپہلے ن لیگ کوکوئی اعتراض نہیں تھا،تمام نتائج یہ لوگ تسلیم کرچکے تھے،آج الیکشن کمیشن میں انہوں نے بڑایوٹرن لیا،یہ لوگ الیکشن کوصرف متنازعہ بناناچاہتے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -