20 پولنگ سٹیشن میں دوبارہ انتخابات کی بات لالی پوپ ہوگا، خواجہ سعد رفیق

20 پولنگ سٹیشن میں دوبارہ انتخابات کی بات لالی پوپ ہوگا، خواجہ سعد رفیق
20 پولنگ سٹیشن میں دوبارہ انتخابات کی بات لالی پوپ ہوگا، خواجہ سعد رفیق

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے مطالبہ کیا ہے کہ 20 پولنگ سٹیشن نہیں، پورے این اے 75 میں دوبارہ الیکشن کرایا جائے،20 پولنگ سٹیشن میں دوبارہ انتخابات کی بات لالی پوپ ہوگا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے لیگی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 75 میں دھاندلی نہیں، دھاندلا کیا گیا، سرکاری فنڈز استعمال کر کے قبل از انتخاب دھاندلی کی گئی، ڈسکہ میں ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہوئی، فائرنگ کر کے ووٹرز میں خوف و ہراس پیدا کیا گیا، خوف و ہراس پھیلانے کی وجہ سے ڈسکہ میں ٹرن آؤٹ کم رہا، تحریک انصاف نے کوئی ضمنی الیکشن نہیں جیتا۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یہ حکومت عادی ووٹ چور ہے، حکومت کا ایک ہی کام ہے مخالفین کو ٹارگٹ کرنا، آپ سمجھتے ہیں لنگر خانے کھول کر قوم کی خدمت کر رہے ہیں، آپ نے لوگوں کو سبز باغ دکھائے تھے، قوم کو بھوکا مار دیا، ڈھائی سال گزر گئے، حکومت کی کوئی پرفارمنس نہیں، لوگ ووٹ کیسے دیں گے، آٹا چوروں اور ووٹ چوروں کی حکومت ہے، یہ ہے نیا پاکستان ؟ ایسی ہوتی ہے ریاست مدینہ؟۔

لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ پولنگ کا عمل سست کر کے عوام سے ووٹنگ کا حق چھینا گیا، ڈسکہ کی گلیوں اور سڑکوں پر فائرنگ کی گئی، این 75 کے ووٹرز پاکستانی شہری ہیں اور انتخابات میں حصہ لینا ان کا حق ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -