پاکستان کی معروف اداکارہ صنم جنگ کی بہن کی شادی پر ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ ’صنم جنگ ‘ کی بہن کی شادی پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صنم جنگ کی بہن آمنہ جنگ اپنی زندگی کے نئے دور میں داخل ہو رہی ہیں اور اس حوالے سے منعقد کی گئی شادی مہندی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر سٹوری میں مہندی کی تقریب میں بنائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں جس میں وہ پیلے رنگ کے لباس میں نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں ۔
View this post on Instagram
صنم جنگ سمیت فیملی کے تمام ممبران شادی کی تقریب کو بھر پور طریقے سے انجوائے کر رہے ہیں ۔آمنہ جنگ کی فہد سلطان کے ساتھ 2019 میں منگنی ہوئی تھی جبکہ ان کا نکاح جنوری 2020 میں ہو گیا تھا ، فہد سلطان سندھ ہائیکورٹ کے وکیل ہیں اور کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔
View this post on Instagram