آئرلینڈمیں بھی الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہوتاہے،اس نکتہ پراٹارنی جنرل کوسنناچاہیں گے،چیف جسٹس پاکستان 

آئرلینڈمیں بھی الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہوتاہے،اس نکتہ پراٹارنی جنرل ...
آئرلینڈمیں بھی الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہوتاہے،اس نکتہ پراٹارنی جنرل کوسنناچاہیں گے،چیف جسٹس پاکستان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ الیکشن کے حوالے سے ہمارااورآئرلینڈکا آئین ایک جیساہے،آئرلینڈمیں بھی الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہوتاہے،اس نکتہ پراٹارنی جنرل کوسننا چاہیں گے،آئرش سپریم کورٹ کابھی اس معاملے پرفیصلہ موجودہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پرسماعت جاری ہے، چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں لارجر بنچ سماعت کررہا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ رضاربانی صاحب پہلے اٹارنی جنرل کوکچھ دیرسن لیتے ہیں،اٹارنی جنرل نے خفیہ رائے شماری سے متعلق عدالتی فیصلے کاحوالہ دیا،اٹارنی جنرل کی توجہ چاہیں گے۔

چیف جسٹس گلزاراحمدنے کہاکہ الیکشن کے حوالے سے ہمارااورآئرلینڈکا آئین ایک جیساہے،آئرلینڈمیں بھی الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہوتاہے، اس نکتہ پراٹارنی جنرل کوسنناچاہیں گے،آئرش سپریم کورٹ کابھی اس معاملے پرفیصلہ موجودہے۔

اٹارنی جنرل نے کہاکہ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے 2 ہاؤس ہیں،آئرلینڈمیں لوئرہاؤس کے انتخابات پاپولرووٹ سے ہوتے ہیں،آئرلینڈمیں پاپولرووٹ خفیہ ہوتے ہیں،شہری ووٹرز کا حق کبھی اوپن نہیں ہوتا، آئرش سپریم کورٹ کے فیصلہ میں شہری ووٹ کی بات کی گئی ہے ،پاکستان میں بھی شہری کاووٹ خفیہ رکھا جاتا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -