لاہور قلندر ز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی خوب دھلائی ، سینئر صحافی حامد میر نے سرفراز احمد کی تصویر جاری کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی 

لاہور قلندر ز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی خوب دھلائی ، سینئر صحافی حامد میر نے ...
لاہور قلندر ز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی خوب دھلائی ، سینئر صحافی حامد میر نے سرفراز احمد کی تصویر جاری کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور قلندرز نے گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے دوسرے میچ میں مار ما ر کر بھرکس نکال دیا جس پر اب سینئر صحافی حامد میر کا نہایت دلچسپ تبصرہ سامنے آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 178 رنز جیسا بڑا ہدف کرنے کے بعد کامیابی نہ مل سکی اور یہ ہدف لاہور قلندرز کے فخر زمان اور حفیظ نے ہی پورا کر دیا ، دونوں کھلاڑیوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باولرز کی جم کر دھلائی کی اور میدان میں سرفراز کافی پریشان بھی دکھائی دیئے ۔ سرفراز احمد کی کیپرنگ کرتے ہوئے افسردہ انداز میں ایک تصویر انٹرنیٹ پر آئی جس میں وہ چہرے کو نیچے کی طرف جھکائے کھڑے ہیں ، یہ تصویر سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ ” جتنی بھی مار پڑے ،، بس گھبرانا نہیں ہے “ ۔ ’ گھبرا نا نہیں ہے ‘ یہ جملہ اکثر اوقات عمران خان اپنے عوام سے خطاب میں استعمال کرتے دکھائی دیئے ہیں جس کے باعث یہ کافی اہمیت اختیار کر گیاہے اور اکثر معاملات میں سوشل میڈیا پر شیئرہو تا دکھائی دیتا ہے ۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کا موقع ملا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اوپننگ مکمل فلاپ رہی لیکن کرس گیل چل گئے اور انہوں نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 68 رنز بنائے اور ٹیم کو 178 رنز کا بڑا ہدف سیٹ کرنے میں اہم مدد فراہم کی جبکہ کپتان سرفراز 40 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

لاہور قلندرز کے فخر زمان اور محمد حفیظ دونوں نے نصف سینچریاں بناتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا، فخر نے 82 اور حفیظ نے 73 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان 21 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔لاہور قلندرز نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر ہی ہدف عبور کر لیا ۔ 

مزید :

PSL -PSL News Update -