ابوظہبی میں چار روزہ دفاعی نمائش ، پاکستان کی بھی شرکت

ابوظہبی میں چار روزہ دفاعی نمائش ، پاکستان کی بھی شرکت
ابوظہبی میں چار روزہ دفاعی نمائش ، پاکستان کی بھی شرکت

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) چارروزہ دفاعی نمائش میں پاکستان نے بھرپور انداز میں شرکت کی، ابوظہبی کے نیشنل ایگزیبیشن سنٹر میں ہونے والی اس نمائش کو انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس کا نام دیا گیا ۔

پورے خطے میں سرکاری محکموں، کاروباری اداروں اور مسلح افواج کے ساتھ تعلقات قائم اور مستحکم کرنے کا یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن میں پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمپنی جنرل ندیم رضا نے اس نمائش کا سرکاری دورہ کیا اور مختلف دفاعی آلات کو دیکھا۔ اس موقع پر انہوں نے نیول ڈیفنس اینڈ میری ٹائم سکیورٹی نمائش کے مختلف سٹالز کا بھی دورہ کیا۔

جنرل ندیم رضا نے پاکستان کے عالمی صنعتی اور دفاعی حل GIDS توازن کے مابین معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر میڈیم کے شعبوں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ ٹیکنالوجی کے منتخب علاقوں میں بھی غیر ملکی صارفین کی ضروریات کو پور اکرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین نئے سٹریٹجک تعلقات قائم ہوں گے  اور دونوں ممالک کے مابین فوجی مصروفیات کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے سٹاف لیفٹیننٹ جنرل حماد محمد تھانوی چیف آف سٹاف متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج، چیف آف ڈیفنس اٹلی اور یوکرائن کے نائب وزیراعظم اولے ارسکی یوری ہسوف سے بھی ملاقات کی اور دفاعی امور پر بات چیت کی۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -