لاہور قلندرز نے پی ایس ایل سیزن 6 میں وہ کارنامہ انجام دیدیا جس کے بارے میں گزشتہ سیزنز میں صرف سوچتے ہی رہے 

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل سیزن 6 میں وہ کارنامہ انجام دیدیا جس کے بارے میں ...
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل سیزن 6 میں وہ کارنامہ انجام دیدیا جس کے بارے میں گزشتہ سیزنز میں صرف سوچتے ہی رہے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 میں دھواں دار پرفارمنس سے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیاہے اور گزشہ روز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پرفارمنس تو دیدنی تھی جس میں فخر زمان اور محمد حفیظ نے بیٹنگ کے ذریعے گراونڈ میں چوکوں اور چھکوں کی بارش ہی کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے ابھی تک اپنے دو میچز کھیلے ہیں اور دنوں میں ہی کامیابی سمیٹی ہے جس کے بعد ٹیم 4 پوائنٹس حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آ گئی ہے اور یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر پہنچی ہو ، جبکہ اس کے برعکس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سیزن چھ کے آغاز میں ہی دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیاہے اور وہ ٹیبل میں سب سے کم رن ریٹ کے باعث آخری نمبر پر چلی گئی ہے ۔

پوائنٹس ٹیبل میں دوسرا نمبر کراچی کنگز کا ہے جس نے ابھی اپنا ایک ہی میچ کھیلاہے اور اس میں کامیاب ہوئی ہے ، کراچی کنگز کے پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹس ہیں لیکن رن ریٹ تمام ٹیموں میں سب سے بہترین ہے ، کراچی کنگز کا رن ریٹ اس وقت 3.058 ہے ۔تیسرے نمبر پر اسلام آباد یونائیٹڈ بھی دو پوائنٹس کے ساتھ ہے اور رن ریٹ مثبت ہے ۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے اب تک ایک ایک میچ کھیلاہے اور دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچز میں شکست کا سامنا رہا جس کے باعث وہ ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئیں ۔

مزید :

PSL -PSL News Update -