پی آر سی کا احتشام ارشد نظامی کی صدارت میں ورچوئل اجلاس، بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

پی آر سی کا احتشام ارشد نظامی کی صدارت میں ورچوئل اجلاس، بنگلہ دیش میں محصور ...
پی آر سی کا احتشام ارشد نظامی کی صدارت میں ورچوئل اجلاس، بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال

  

مکہ المکرمہ ( محمد عامل عثمانی / محمد اکرم اسد ) پاکستان ریپیٹریشن کونسل (پی آر سی) کا ایک آعلیٰ سطحی آن لائن اجلاس چئیرمین احتشام ارشد نظامی کی صدارت میں ہوا جس دوران بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کے مسائل خصوصاً انُکی آبادکاری اور منتقلی کے مسئلہ پر غور کیا گیا۔ اس بات کا جائزہ بھی لیا گیا کہ حال ہی میں بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر سے خصوصی ملاقات کے دوران بنگلہ دیشی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ پاکستان محصور پاکستانیوں کو بنگلہ دیش سے لے جائے، اس سے یہ واضح ہوا کہ حکومت بنگلہ دیش محصورین کو پچاس برسوں بعد بھی رکھنا نہیں چاہتی۔

اجلاس میں  فیصلہ کیا گیا کہ پی آر سی کا اعلیٰ سطحی وفد چئیرمین احتشام ارشد نظامی کی قیادت میں پاکستان جا کرآعلیٰ حکام سے مل کر ان پر زور دے گا کہ وہ فی الفور بنگلہ دیش کی حکومت سے مذاکرات کریں اور دونوں حکومتیں مل کر اس انسانی مسئلہ کا حل نکالیں۔ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ پی آر سی کا موقف یہ ہے کہ تمام محصورین کی آبادکاری ہونی چاہئیے،جو لوگ بنگلہ دیش میں رہنا چاہیں اور رہ سکتے ہیں وہاں باقاعدہ ان کی آباد کاری ہو اور ہمیشہ کی طرح ان کی بیدخلی رک جانی چاہئیے۔

دوسری طرف جو لوگ اور منقسم خاندان پاکستان منتقل ہونا چاہیں انہیں پاکستان بغیر کسی تاخیر کے قبول کرے ۔

چئیرمین احتشام ارشد نظامی نے خرابی صحت اور اپنی دیگر تصنیفی اور تحقیقاتی مصروفیات کے باعث عہدے سے سبکدوشی کی خواہش کا اظہار کیا  لیکن پی آر سی کے اراکین نے ان پر زور دیا کہ جہاُں انہوں نے پچاس برسوں تک جدو جہد کی ہے، وہیں ایک اور بھرپور کوشش کرلیں اور اس جد و جہد میں تمام اراکین اپنی خدمات بھی ادا کریں گے۔امتیاز احمد اور مسرت خلیل نے اپنی خدمات بھی پیش کیں۔ یہ بھی پیشکش کی گئی کہ ان کی تصنیفی اور تحقیقاتی کام میں بھی پی آر سی بھرپور تعاون کرے گی۔ اجلاس میں سعودی عرب میں کنوینر سید احسان الحق ، سید مسرت خلیل، سید نصیراحمد ، مکہ المکرمہ محمد عامل عثمانی، ابو ظہبی میں سید امتیاز احمد، پاکستان سے ہمایوں ظفر اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

تارکین پاکستان -