پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل مسترد ہونے پر مریم نوازشریف نے رد عمل جاری کر دیا 

پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل مسترد ہونے پر مریم ...
پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل مسترد ہونے پر مریم نوازشریف نے رد عمل جاری کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے ن لیگی رہنما پرویز رشید کی سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل بھی مسترد کر دی ہے اور ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے، اس معاملے پر اب مریم نوازشریف نے بھی بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید ایک فرد کا نہیں،ایک سوچ،ایک نظریے اورجمہوریت کی ایک روشن علامت کا نام ہے۔ ایسی علامتیں ہر حال میں زندہ رہتی ہیں۔ وہ کل بھی پارٹی کا اثاثہ تھے آئندہ بھی نواز شریف کے معتبر ساتھی اور جمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے پارٹی کا ہی نہیں قومی سیاست کا سرمایہ رہیں گے۔

مزید :

قومی -