ڈسکہ ضمنی انتخابات، دھاندلی کے الزامات پر وزیراعظم کا ایکشن، امیدوار کو ہدایت کردی

ڈسکہ ضمنی انتخابات، دھاندلی کے الزامات پر وزیراعظم کا ایکشن، امیدوار کو ...
ڈسکہ ضمنی انتخابات، دھاندلی کے الزامات پر وزیراعظم کا ایکشن، امیدوار کو ہدایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ڈسکہ میں اپنے امیدوار کو 20 پولنگ سٹیشنوں میں ری پولنگ کی درخواست دینے کی ہدایت کر دی، ا ن کاکہناتھاکہ  ہم نے ہمیشہ شفاف اور غیرجانبدار الیکشن کے لیے جدوجہد کی، شفافیت چاہتے ہیں اس لیے سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 پر ضمنی انتخاب کے دوران کشیدگی اور فائرنگ کے واقعات کی رپورٹ مقامی پولیس نے آئی جی پنجاب کو بھجوا دی۔پولیس رپورٹ کے مطابق نو مقامات پر جھگڑے، تین مقامات پر ہوائی فائرنگ اور ایک مقام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے نتائج روک لئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 75 کے 20 پولنگ سٹیشنز کا رزلٹ ملا نہ عملے سے رات بھر رابطہ ہوسکا، الیکشن کمیشن نے نتائج میں ردوبدل کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تحقیقات کاحکم دیدیا تھا۔