منی لانڈرنگ ریفرنس،ضمانت کی درخواست پر حمزہ کے وکلا کے دلائل مکمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت پر رہائی کی درخواست پر حمزہ شہباز کے وکلا کے دلائل مکمل ہو گئے، عدالت نے کل نیب کے وکلا کو حتمی دلائل دینے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہبازکی ضمانت پررہائی کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں چیئرمین اورڈی جی نیب کو فریق بنایا گیاہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کی فیصلے سے پہلے گرفتاری سزا دینے کے مترادف ہے،عدالت حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت منظورکرے،حمزہ شہباز کے وکلا نے اپنے دلائل مکمل کرلئے،عدالت نے کل نیب کے وکلا کو حتمی دلائل دینے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔